وزیراعظم عمران خان نے ملکی معیشت کو دوبارہ ٹریک پر لانے کے لیے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، ڈاکٹر فرخ سلیم

67

اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) معیشت و توانائی کے معاملات پر حکومتی ترجمان ڈاکٹر فرخ سلیم نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو دوبارہ ٹریک پر لانے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ پی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مطلوبہ نتائج کے حصول کے لیے سرجیکل انڈسٹری سمیت ٹیکسٹائل اور کھیلوں کے سامان کے شعبوں پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جب حکومت سنبھالی تو ملکی معیشت کا بہت برا حال تھا، موجودہ حکومت ملکی معیشت کے استحکام کے لیے اقتصادی ماہرین کے ساتھ بھی مشاورت کر رہی ہے۔