کوئٹہ۔12مارچ (اے پی پی):ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر قاسم خان سوری نے کہا ہےکہ عمران خان نے بڑی طاقتوں کو انکار کیا،وزیراعظم نے ملک کی خود مختاری اور آزاد معیشت کی بات کی،بلوچستان میں خواتین کیلئے پہلے نادرا وین کا افتتاح کردیا ہے اب صوبے بھر کے تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں نادرا خواتین کو شناختی کارڈز اور دیگر سہولیات فراہم کریگا،کمپوٹرائز جانشینی سرٹیفیکیٹ کے اجراء سے عوام کو عدالتوں کے چکر کاٹنے سے نجات ملے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ میں نادرا میگا سینٹر اور کمپیوٹرائز جانشینی سرٹیفیکیٹ کے افتتاح کے بعد پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنماؤں ڈاکٹر منیر بلوچ،
عبدالباری بڑیچ اور دیگر کے ہمراہ صحافیوں سے گفتکو کرتے ہوئے کہا۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ دنیا کے ساتھ آقا اور غلام کا رشتہ قبول نہیں بلکہ دوستی کی بنیاد پر تعلقات قائم کرنا چاہتےہیں،وزیراعظم عمران خان نے قوم کو سیاسی شعور دیا ہے۔اسلام آباد میں او آئی سی کی کامیاب کانفرنس کا انعقاد ہونے جا رہا ہے،پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان قومی اسمبلی اجلاس سے قبل پورے ملک سے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ اظہار یک جہتی کیلئے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں،
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ عمران خان نے آزاد خارجہ پالیسی، مستحکم آزاد معیشت دی جس کی بدولت قوم اپنے پیروں پر کھڑی ہے، دیگر صوبوں کی طرح نادرا بلوچستان کے شہریوں کو بھی سہولیات دیگا۔بلوچستان میں خواتین کے لیے پہلے نادرا وین کا افتتاح کردیا ہے اور صوبے بھر کے تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں نادرا خواتین کو شناختی کارڈز اور دیگر سہولیات فراہم کریگا۔ خضدار، پنجگور، تربت، چمن، پشین اور دیگر علاقوں میں نادرا کے سینٹرز کھولے گئے ہیں، کوئٹہ کا میگا نادرا سینٹر شہریوں کی سہولت کے لیے 24 گھنٹے کھلا رہے گا جس میں خواتین کے لیے الگ سیکشن کا انتظام کیا گیا ہےکمپوٹرائز جانشینی سرٹیفیکیٹ کے اجراء سے عوام کو عدالتوں کے چکر کاٹنے سے نجات ملے گی
۔قاسم خان سوری نے کہا کہ عمران خان نے بڑی طاقتوں کو انکار کیا، وزیراعظم نے ملک کی خود مختاری اور آزاد معیشت کی بات کی۔انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے پہلے پی ٹی آئی کے کارکن ڈی چوک پر جمع ہوں گے،وزیراعظم عمران خان نے قوم کو سیاسی شعور دیا ہے۔