اسلام آباد ۔ 4 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے نماز عید اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ میں قائم مسجد میں ادا کی۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد وزیر اعظم نے ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں۔ بنی گالہ سیکرٹریٹ کے ملازمین اور سیکیورٹی اسٹاف نے بھی وزیراعظم کے ہمراہ عید کی نماز ادا کی۔عمران خان نے نماز عیدکی ادائیگی کے بعد وہاں موجود سب افراد سے فرداًفرداً مصافحہ کیا،گلے ملے اور انھیں عید کی مبارک باد دی۔ دریں اثناءسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں تمام پاکستانیوں کو عید کی مبارک باددیتے ہوئے کہا کہ ”میرے پاکستانیو! آپ سب کو عید مبارک، حکومت نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے صحیح سمت میں سفر کا آغاز کردیا ہے،