وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سٹیزن پورٹل تک عوام کی رسائی بڑھانے کا حکم دیدیا، مزید 8 کروڑ پاکستانی مستفید ہوسکیں گے

اسلام آباد ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سٹیزن پورٹل تک عوام کی رسائی بڑھانے کا حکم دیا ہے جس کے تحت سٹیزن پورٹل کے دائرہ کار کو بڑھایا جائے گا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان سٹیزن پورٹل ویب سروس تیار کی گئی ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز نے سٹیزن پورٹل ویب سروس کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے …

اسلام آباد ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سٹیزن پورٹل تک عوام کی رسائی بڑھانے کا حکم دیا ہے جس کے تحت سٹیزن پورٹل کے دائرہ کار کو بڑھایا جائے گا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان سٹیزن پورٹل ویب سروس تیار کی گئی ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز نے سٹیزن پورٹل ویب سروس کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل کی توسیع سے مزید 8 کروڑ پاکستانی مستفید ہوسکیں گے۔ اس سے قبل یہ سہولت 3 کروڑ 50 لاکھ پاکستانیوں کو میسر تھی۔ عوام کی 8600 اداروں تک اپنی شکایات کے اندراج کے لیے رسائی مکمن ہو گی۔ پاکستان سٹیزن پورٹل ایپ کو آئندہ ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں بھی پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پورٹل ایپ پراب تک 28 لاکھ لوگوں کو رجسٹر کیا جا چکا ہے۔