
اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔ انہوں نے یہ بات پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور اور آپریشنل تیاریوں پر بات چیت ہوئی۔