
اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین وزیراعظم معائنہ کمیشن احمد یار ہراج کو توانائی کے شعبے میں سامنے آنے والی بعض بے ضابطگیوں کا جائزہ لینے کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔ منگل کو وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین وزیراعظم معائنہ کمیشن احمد یار ہراج نے ملاقات کی۔ احمد یار ہراج نے وزیراعظم کو معائنہ کمیشن کی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔