وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور زیارت کیلئے آنے والے سکھوں کیلئے پاسپورٹ اور آمد سے 10 روز قبل اندراج کی شرائط ختم کر دیں

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کرتارپور زیارت کیلئے آنے والے سکھوں کیلئے دو شرائط ختم کردی ہیں۔ جمعہ کو ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ زائرین کو پاسپورٹ درکار نہیں ہوگا،محض دُرست شناخت ہی کافی ہوگی،انہیں 10 روز قبل اندراج کی زحمت بھی نہ اٹھانا ہوگی۔ مزید یہ کہ افتتاح اور گروجی کے550 ویں جنم دن …

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کرتارپور زیارت کیلئے آنے والے سکھوں کیلئے دو شرائط ختم کردی ہیں۔ جمعہ کو ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ زائرین کو پاسپورٹ درکار نہیں ہوگا،محض دُرست شناخت ہی کافی ہوگی،انہیں 10 روز قبل اندراج کی زحمت بھی نہ اٹھانا ہوگی۔ مزید یہ کہ افتتاح اور گروجی کے550 ویں جنم دن کے موقع پربھی کوئی واجبات وصول نہیں کئے جائیں گے۔