اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری کا ایک اور وعدہ پورا کر دیا، سابقہ حکومتوں نے سرکاری پیسہ بے دریغ اڑانے والے اور شاہانہ انداز زندگی اپنائے ہوئے کرپٹ عناصر نے جمہوریت کے نام پر لوٹ مار کیا۔ اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے …
وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری کا ایک اور وعدہ پورا کر دیا، وزیراعظم عمران خان کے آفس اخراجات میں کمی مختص فنڈز میں سے بچت اور سالانہ اخراجات میں کمی اس کا ثبوت ہیں ، ڈاکٹر شہباز گل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری کا ایک اور وعدہ پورا کر دیا، سابقہ حکومتوں نے سرکاری پیسہ بے دریغ اڑانے والے اور شاہانہ انداز زندگی اپنائے ہوئے کرپٹ عناصر نے جمہوریت کے نام پر لوٹ مار کیا۔ اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ غریب عوام کا درد رکھنے والے وزیراعظم اور جمہوریت کے نام پر لوٹ مار کرنے والوں کا فرق وزیراعظم عمران خان کے آفس اخراجات میں کمی سال 2020 اخراجات:67 کروڑ 92 لاکھ مختص فنڈز میں سے بچت: 18کروڑ 37 لاکھ سالانہ اخراجات میں کمی:21 فیصدسال 2019اخراجات:67 کروڑ 59 لاکھ بچت:30 کروڑ 5 لاکھ کی جبکہ سالانہ اخراجات میں کمی:32 فیصد رہی انہوں نے کہا کہ سال 2018 میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے اخراجات: 98 کروڑ 63 لاکھ بیرون ممالک دوروں پر اپنے پورے خاندان، پوتے نواسے لیکر جانے والوں اور غریب عوام کے وزیراعظم کے اخراجات میں فرق۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک دوروں پر اپنے پورے خاندان، پوتے نواسے لیکر جانے والوں اور غریب عوام کے وزیراعظم کے اخراجات میں فرق وزیراعظم عمران خان کے دورہ ڈیوس پر 68 ہزار ڈالرزجبکہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے دورے پر 4 لاکھ 59 ہزار ڈالرز اور اسی طرح سابق وزیراعظم نواز شریف کے دورے پر 7 لاکھ 62 ہزار ڈالرز ہے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے دورے پر:5 لاکھ 61 ہزارز خرچ کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دورہ واشنگٹن پر وزیراعظم عمران خان نے (2019) میں 67 ہزار 180 ڈالرز اور نواز شریف(2013): 5 لاکھ 50 ہزار ڈالرز جبکہ آصف زرداری(2009): 7 لاکھ 53 ہزار ڈالر خرچ کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دورہ نیویارک میں وزیراعظم عمران خان نے ایک لاکھ 62 ہزار 578 ڈالرز خرچ کیے گئے اور اسی طرح سابق صدر آصف زرداری: 13 لاکھ 9 ہزار 620 ڈالرز خرچ کیے جبکہ نواز شریف نے 11 لاکھ 13 ہزار 142 ڈالرز خرچ کیے اور اسی طرح شاہد خاقان عباسی کے دورے پر7 لاکھ 6 ہزار ڈالرز خرچ کیے گئے۔







