وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی پہلی لہر میں عوام کی زندگیوں اور روزگار کو مقدم رکھتے ہوئے کامیاب حکمت عملی اپنائی جس کی دنیا معترف ہے، وزیر اطلاعات شبلی فراز کا ٹویٹ

87
پاکستان سائنس ایکسپو سے بین الاقوامی سطح پر ملک کا مثبت پیغام جائے گا، نمائش اداروں ا ور تنظیموں کو اپنی کامیابیاں پیش کرنے کا پلیٹ فارم فراہم کرے گی،وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کر چکی ہے، مثبت کیسز میں اضافہ ہورہا ہے‘ وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی پہلی لہر میں عوام کی زندگیوں اور روزگار کو مقدم رکھتے ہوئے کامیاب حکمت عملی اپنائی جس کی دنیا معترف ہے‏۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ حکومت دوسری لہر سے نبردآزما ہونے کے لیے مزید مؤثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ کرونا وباء کی دوسری لہر کے پیشِ نظر ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہوں،احتیاط کو ملحوظ خاطر رکھیں تاکہ عوام کی صحت اور روزگار دونوں متاثر نہ ہوں۔