وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں 250 بستروں کے ہسپتال سمیت چار منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا

گلگت ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں 250 بستروں کے ہسپتال سمیت چار منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ جمعہ کو وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے یوم آزادی کے موقع پر گورنر ہاﺅس گلگت میں چار بڑے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس میں سکردو میں 250 بستروں کے ہسپتال کا منصوبہ شامل ہے۔ اس منصوبہ سے 60 لاکھ افراد کو فائدہ پہنچے …

گلگت ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں 250 بستروں کے ہسپتال سمیت چار منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ جمعہ کو وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے یوم آزادی کے موقع پر گورنر ہاﺅس گلگت میں چار بڑے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس میں سکردو میں 250 بستروں کے ہسپتال کا منصوبہ شامل ہے۔ اس منصوبہ سے 60 لاکھ افراد کو فائدہ پہنچے گا جبکہ دوسرے مرحلہ میں مزید 250 بستروں کا اضافہ کیا جائے گا۔ اس منصوبہ کے پہلے فیز پر تین ارب روپے لاگت آئے گی۔ یہ ہسپتال حسین آباد سکردو میں بنے گا جس کیلئے 500 کنال سرکاری اراضی مختص کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے روندو سکردو میں ساڑھے 34 میگاواٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا بھی سنگ بنیاد رکھا جس پر ساڑھے 9 ارب روپے لاگت آئے گی۔ وزیراعظم نے سکردو میں 26 میگاواٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا بھی سنگ بنیاد رکھا جبکہ اس کے علاوہ وزیراعظم نے ریجنل گرڈ گلگت بلتستان فیز ون منصوبہ کا بھی سنگ بنیاد رکھا جس پر 4 ارب 95 کروڑ 90 لاکھ روپے لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ 48 ماہ میں مکمل ہو گا۔