وزیراعظم عمران خان نے یوم عاشور کے موقع پر قوم کے نام پیغام

184

سلام آباد ۔ 20ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج حرمت و عظمت والے مہینہ محرم الحرام کی 10 تاریخ ہے۔اس دن کو تاریخ اسلام نے یوم عاشورہ کے نام سے موسوم کیا ہے۔ یہ دن ہمیں اس عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے جو نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں نے دین کی حفاظت و حرمت کے لئے پیش کی۔ وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان نے یوم عاشور کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ واقعہ کربلا ہمیں اعلیٰ مقاصد کے حصول کی خاطر ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے۔