وزیراعظم عمران خان ’’ٹاپ لیجنڈ ” کے طور پر جانے جاتے ہیں اور یوتھ کے آئیڈیل ہیں،وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب

71
وزیراعظم عمران خان ’’ٹاپ لیجنڈ " کے طور پر جانے جاتے ہیں اور یوتھ کے آئیڈیل ہیں،وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب

اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سپورٹس مین کے طور پر اپنے کیرئیر کا آغاز کیا، کرکٹ کی دنیا میں عمران خان "ٹاپ لیجنڈ ” کے طور پر جانے جاتے ہیں اور یوتھ کے آئیڈیل ہیں،صوبوں کے ساتھ ملکر ملک گیر سطح کی کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا اس ضمن میں مشاورت کا عمل جاری ہے۔

وہ جمعہ کو ورلڈ سپورٹس ڈے کے حوالے سے راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔معاون خصوصی سیاسی ابلاغ شہباز گل، مختلف کھیلوں کے نامور کھیلاڑیوں اور سپورٹس جرنلسٹ کی کثیر تعدادتقریب میں شریک تھی۔ راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عباسی نے سپورٹس جرنلسٹس کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

وزیرمملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ ٹی وی چینلز کی نشریات اور اخبارات میں مخصوص جگہ کا حصول یقینی بنایا جائے گا،صحافی چاہے کھیلوں کی سرگرمیاں کی کور یج کرنے والے ہوں یا کسی اور شعبے کے بیٹ رپورٹر ہوں ان کے مسائل ایک جیسے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور انکی ٹیم صحافیوں کے مسائل سے آگاہ ہے، ان کا حل ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں معمولات ایسی بن جاتیں ہیں جو انٹرنینمنٹ کی بجائے ٹینشن بن جاتی ہیں، کھیلوں اور معیاری سرگرمیوں کے ذریعے ہم اپنی فٹنس برقرار رکھ سکتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر ورلڈ سپورٹس ڈے کی مناسبت سے وزیر مملکت فرخ کے ہمراہ سپورٹس جرنلسٹس نے کیک بھی کاٹا۔