وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملےکا منصوبہ سامنے آنے کے بعد ان کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیاہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

90
کابینہ اور پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل (جمعہ) ہوگا، وزیراعظم کل رات قوم سے خطاب بھی کریں گے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سکیورٹی ایجنسیوں نے رپورٹ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملےکا منصوبہ سامنے آیا ہے، ان رپورٹس کے بعد حکومتی فیصلے کے مطابق وزیراعظم کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں بتائی۔