وزیراعظم عمران خان چین کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہو گئے

56
وزیر اعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
وزیر اعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

بیجنگ ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان چین کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہو گئے۔ چین کے نائب وزیر خارجہ سمیت اعلیٰ حکام نے وزیراعظم عمران خان کو ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔ وزیراعظم عمران خان کو ایئرپورٹ پر چین کی تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ وزیراعظم عمران خان نے دو روزہ دورہ کے دوران چینی صدر و وزیراعظم سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں اور مختلف تقاریب میں شرکت کی۔