اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان چین کے سرکاری دورہ پر روانہ ہو گئے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔