اسلام آباد ۔ 20ستمبر (اے پی پی) اسلام آباد۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ہر مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہو گا اور کسی بھی دوسرے ملک کو اس پر حملہ نہیں کرنے دے گا۔سعودی گزٹ کو اپنے ایک انٹرویو کے دوران حوثی باغیوں کے حملوں جو مسلسل سعودی عرب پر میزئل فائر کرتے ہیں اور یہاں تک کہ حرم کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ”یہ ہماری تمام حکومتوں کا واضح موئقف رہا ہے کہ ہم کسی کو سعودی عرب پر حملے کی اجازت نہیں دیں گے بلکہ ہم ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔‘