اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا احساس پروگرام موجودہ حکومت کا سب سے بڑا پروگرام بن چکاہے۔
اپنے ایک ٹویٹ میں مراد سعید نے کہا کہ مزدوری کے لیے بڑے شہروں میں مقیم سڑک پر سونے والے شہریوں کے لیے ریاست کا مہمان خانہ پناہ گاہ ، غریب خواتین کے لیے احساس کفالت ، غذائی قلت کے شکار ماں اور بچے کے لئے احساس نشوونما اور اب’’ کوئی بھوکانہ سوئے‘‘ کے نام پر متعدد اقدامات کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان تمام اقدامات کے ساتھ وزیراعظم عمران خان کا احساس پروگرام اب موجودہ حکومت کا سب سے بڑا پروگرام بن گیا ہے۔