وزیراعظم عمران خان کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ”فاکس نیوز“ پر نشر ہونے والے انٹرویو کے جواب میں ٹویٹ

81

اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا ریکارڈ درست کرنے کی ضرورت ہے، کوئی پاکستانی نائن الیون کے واقعات میں ملوث نہیں تھا لیکن پھر بھی پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا۔ وزیراعظم نے پیر کو اپنے ٹویٹس میں کہا کہ پاکستان کے خلاف الزامات پر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا ریکارڈ درست کرنے کی ضرورت ہے، اولاً کوئی پاکستانی نائن الیون کے واقعات میں ملوث نہیں تھا لیکن پاکستان نے دہشت گردی کے بارے میں امریکی جنگ میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا۔ ثانیاً پاکستان کو اس جنگ میں 75 ہزار افراد کا جانی اور 123 ارب ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان اٹھانا پڑا جبکہ امریکی امداد محض 20 ارب ڈالر کی تھی۔