وزیراعظم عمران خان کا او آئی سی کے 48ویں وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کرنے والے وفود کا خیرمقدم

209
پاکستان نے کورونا بحران کے دوران جنوبی ایشیا کے تمام ممالک سے بہتر کام کیا، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی) کے 48ویں وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کرنے والے وفود کا خیرمقدم کیا ہے ۔

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں او آئی سی رکن ممالک سے تشریف لانے والے وزرائے خارجہ و وفود ،مبصرین ،شراکتداروں اور عالمی تنظیموں کا اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے 48ویں سیشن میں شرکت کرنے پر ان کا پرجوش خیرمقدم کرتا ہوں ۔

انہوں نے کہاکہ اتحاد ، عدل اور ترقی کے جامع عنوان کے تحت او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل وسیع تر مشاورتی عمل سے گزرے گی۔ انہوں نے کہاکہ آپ کی موجودگی اہل پاکستان کے لئے اعزاز ہے۔