اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے اپنے دیرینہ دوست طلعت محمود کی وفات پر دکھ اور افسو س کاا ظہارکیا۔ جمعرات کو ٹویٹرپر اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ میں اپنے دیرینہ دوست طلعت محمود کی وفات پر غمزدہ ہوں، انہیں دوستوں میں ہمیشہ یا د رکھا جائے گا ۔وزیراعظم نے کہا کہ میں مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتاہوں اور ان کے لئے دعا گو ہوں ۔