اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے ایس پی طاہر خان داوڑ کے قتل کے المناک واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے خیبر پختونخوا حکومت کو فوری طور اسلام آباد پولیس کے ساتھ مل کر انکوائری کرنے کا حکم دیا ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو اس معاملے کی نگرانی کرنے اور انہیں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔