اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے تحت 87 ہزار 833 اکاؤنٹس کھولنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
منگل کو ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں نے اسٹیٹ بینک کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے حوالے سے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے،دنیا کے 97 ممالک سے اس سلسلے میں سمندر پار پاکستانیوں نے 87 ہزار 833 اکاؤنٹ کھلوائے ہیں اور صرف پانچ ماہ کے عرصے میں پاکستان میں 50 کروڑ ڈالر بھجوائے گئے ہیں وزیراعظم نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی طرف سے رقوم بھجوانے کے تسلسل میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور صرف گزشتہ 6 ہفتے میں 24 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ملک میں بھجوائے گئے ہیں۔