وزیراعظم عمران خان کا بین الاقوامی سیرت کانفرنس سے خطاب

141
APP119-20 ISLAMABAD: November 20 - Prime Minister Imran Khan addressing to the participants of Seerat-ul-Nabi (SAWW) conference. APP

اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ اپنے کردار کی بلندی سے ہم اپنے ملک کو بلند کریں گے، ہمارا آئیڈیل نبی کریم کی شخصیت ہے اور ہم ان کے بتائے ہوئے راستے پرچلتے ہوئے ترقی و کامیابی کا سفر طے کریں گے، نبی کریم کی حیات طیبہ کا مطالعہ ہر مسلمان کیلئے اشد ضروری ہے، رحمت اللعالمین نے دنیا کو پہلی فلاحی ریاست کا تصور دیا۔ مدینہ کی ریاست رحمدلی کی بنیاد پر قائم ہوئی تھی، مذہب کے ٹھیکیداراسلام کا غلط تصورپیش کررہے ہیں، ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تین یونیورسٹیوں میں نبی کریم کی زندگی اور اسوہ حسنہ پر تحقیق کے لئے چیئرز قائم کرنے کیلئے کہا گیا ہے، توہین مذاہب کے انسداد کے لئے بین الاقوامی کنونشن کے ضمن میں احمر بلال صوفی کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔منگل کو بین الاقوامی سیرت کانفرنس سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری، سیکرٹری مذہبی امورمیاں مشتاق اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور انہیں مبارکباد دی۔بین الاقوامی سیرت کانفرنس میں وفاقی وزرائ، اراکین پارلیمان ، صوبائی وزرائ، اسلامی ممالک کے سفیر، اسلامی ممالک کے سکالرز اورملک کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے عللمائے کرام ومشائخ عظام کے علاوہ سکولوں، کالجوں اوردینی مدارس کے طلباءکی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ ۔