وزیراعظم عمران خان کا حالیہ دورہ چین کامیاب رہا، افتخار درانی

94

اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور افتخار درانی نے وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ چین کو کامیاب قرار دیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا ہر آزمائش پر پورا اترنے والا دوست ہے اور دونوں ممالک کے درمیان بڑے اچھے تعلقات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے دورہ چین میں باہمی دلچسپی کے کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس طاہر خان داوڑ کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس المناک واقعہ کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ قتل کی تحقیقات کے بعد تمام حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔