وزیراعظم عمران خان کا حکومت، پاکستانی عوام اور اپنی طرف سے ترک صدر اور ان کی اہلیہ کی کوویڈ سے مکمل اور جلد صحتیابی کی خواہش کا اظہار

103

اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے حکومت، پاکستانی عوام اور اپنی طرف سے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور ترک خاتون اول کی کوویڈ سے مکمل اور جلد صحتیابی کی خواہش ظاہر کی ہے۔

ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے آج ہی علم ہوا کہ ترکی کے صدر میرے بھائی رجب طیب اردوان اور ترک خاتون اول ایمن اردوان کا کوویڈ 19 امیکرون ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے حکومت، پاکستانی عوام اور اپنی طرف سے دونوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کی خواہش ظاہر کی۔