وزیراعظم عمران خان کا دفتر خارجہ میں دو روزہ معاشی سفارتکاری کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے وزارت خارجہ، بیرون ملک تعینات سفیروں، وزارت داخلہ اور متعلقہ اداروں کے مابین موثر اور مربوط رابطوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان انسانی و قدرتی وسائل سے مالا مال اچھوتی سرزمین ہے، درپیش چیلنجوں کو مدنظر رکھتے ہوئے دستیاب مواقع سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے، دوسروں پر انحصار کی پالیسی ترک کرنا ہو …

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے وزارت خارجہ، بیرون ملک تعینات سفیروں، وزارت داخلہ اور متعلقہ اداروں کے مابین موثر اور مربوط رابطوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان انسانی و قدرتی وسائل سے مالا مال اچھوتی سرزمین ہے، درپیش چیلنجوں کو مدنظر رکھتے ہوئے دستیاب مواقع سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے، دوسروں پر انحصار کی پالیسی ترک کرنا ہو گی، بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ، نئی منڈیوں کی تلاش کے ذریعے برآمدات میں اضافہ اور کاروبار میں آسانی اور اسے منافع بخش بنانا اور منی لانڈرنگ کی موثر روک تھام ترجیحات میں شامل ہے، سمندر پار پاکستانی بالخصوص محنت کش طبقہ ہمارا قیمتی اثاثہ ہے، ان سے رابطوں کا فروغ اور ان کے مسائل کے حل میں معاونت کرنا ہماری ترجیح ہونی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو دفتر خارجہ میں دو روزہ معاشی سفارتکاری کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود، سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ہارون شریف، اہم ممالک میں پاکستانی سفارتکار، نجی و سرکاری شعبہ کے نمائندگان اور مختلف اداروں کے سربراہان بھی موجود تھے۔