وزیراعظم عمران خان کا زلزلے سے ہونے والے قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار، متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر ریلیف فراہمی کی ہدایت

48

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ علاقے میں ریلیف کے سلسلے میں متعلقہ محکموں کو ہر قسم کی معاونت کی فوری فراہمی کی ہدایت کی ہے۔ پیر کو پرائم منسٹر میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے این ڈی ایم اے کو متاثرہ علاقے میں ریلیف کاروائیاں تیز کر نے کی ہدایت بھی کی۔