وزیراعظم عمران خان کا سری لنکا کی طرف سے کورونا سے انتقال کرنے والے مسلمانوں کی تدفین کی اجازت دینے کے حوالے سے یقین دہانی کا خیر مقدم

67
وزیر اعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ماحولیاتی تحفظ کے لئے "گرین سعودی عرب، "گرین مشرق وسطی" کے اقدامات کا خیرمقدم

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کے وزیراعظم کی طرف سے کورونا سے انتقال کرنے والے مسلمانوں کی تدفین کی اجازت دینے کے حوالے سے یقین دہانی کا خیر مقدم کیا ہے۔بدھ کو ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ سری لنکن پارلیمان میں وزیراعظم مہندا راجاپاکسا کی اس یقین دہانی کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ مسلمانوں کو کوروناء (COVID-19) سے انتقال کر جانے والوں کی تدفین کی اجازت ہوگی ۔