اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کو یقینی بنانے کے سلسلے میں تذویراتی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، پاکستان کی جوہری اور تذویراتی استعداد ایک مضبوط کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے تحت مکمل طور پر محفوظ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو سپارکو …
وزیراعظم عمران خان کا سپارکو کے سیٹلائٹ گراﺅنڈ سٹیشن کے دورے کے موقع پر اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کو یقینی بنانے کے سلسلے میں تذویراتی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، پاکستان کی جوہری اور تذویراتی استعداد ایک مضبوط کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے تحت مکمل طور پر محفوظ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو سپارکو کے سیٹلائٹ گراﺅنڈ سٹیشن کے دورے کے موقع پر کیا۔ وزیراعظم کو سپیس، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مقامی استعداد کار کی ترقی میں سپارکو کی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی کو مضبوط بنانے اور سماجی و قتصادی ترقی کے لئے سپارکو کی خدمات کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے سپارکو کے دورے میں مختلف حصوں کے معائنے کے دوران انجینئرز اور سائنسدانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جوہری اور تذویراتی استعداد ایک مضبوط کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے تحت مکمل طور پر محفوظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اہم قومی مفادات کے تحفظ کے لئے اپنی تذویراتی صلاحیت کو مستحکم بناتے رہیں گے۔ وزیراعظم نے سپیس ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس سے متعلق خدمات اور انفراسٹرکچر میں توسیع کے لئے ضروری تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تاکہ نیشنل سپیس پروگرام 2047ءبرائے سماجی و اقتصادی ترقی کو تقویت دی جا سکے۔








