وزیراعظم عمران خان کا سیاحت سے متعلق قومی ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب

61
APP98-19 ISLAMABAD: November 19 - Prime Minister Imran Khan chairs meeting of National Task Force on Tourism at PM Office. APP

اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے ملک میں سیاحت کے فروغ کے لئے تمام صوبوں و علاقوں سے سرکاری و نجی شعبہ کے متعلقہ اداروں کے ساتھ مشاورت کے ذریعے ایک جامع لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے سیاحتی علاقوں میں منصوبوں کی تکمیل کے عمل میں ماحولیات اور ثقافت کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ وہ پیر کو یہاں وزیراعظم آفس میں سیاحت سے متعلق قومی ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وزیراعظم کے سیکرٹری اعظم خان نے سیاحت کے بارے میں قومی ٹاسک فورس کی سفارشات کے بارے میں اجلاس کو بریفنگ دی۔