اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں پی آئی اے طیارہ کے المناک حادثہ اور قیمتی جانی نقصان پر تعزیت کرنے والے تمام عالمی رہنماﺅں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام دکھ کی اس گھڑی میں عالمی رہنماﺅں کی حمایت اور اظہار یکجہتی کی بے حد قدر کرتے ہیں اور ان کے جذبات پر ان کے مشکور ہیں۔