وزیراعظم عمران خان کا عوامی مسائل کے حل کے لئے نیشنل ایکشن پلان مرتب کرنے کا فیصلہ

76

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) حکومت نے عوامی مسائل کے حل کے لئے نیشنل ایکشن پلان مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے قیام اور اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ کمیٹی نیشنل ایکشن پلان مرتب کرنے کے حوالے سے سفارشات مرتب کرے گی۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سارے عمل کے نگران کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔