اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے معذور افراد کو تعلیم اور روزگار کے یکساں مواقع کی فراہمی کے ذریعے ان کی زندگیوں میں بہتری لانے کے حکومتی عزم کااعادہ کیا ہے۔ پیرکو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت خصوصی افراد کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور اور ان کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کے لئے ضروری قانون سازی کے لئے بھی تیارہے