اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی مدد سے پاور پلانٹ کمپنی "کارکے” کا تنازعہ خوش اسلوبی سے حل کرلیا ہے۔ پیر کو ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے ترکی کی کمپنی کارکے کا تنازعہ حل کرکے انٹرنیشنل سنٹر فار سیٹلمنٹ آف انوسٹمنٹ ڈسپیوٹس (آئی سی ایس آئی ڈی) کی جانب سے پاکستان پر عائد کئے گئے 1.2 ارب ڈالرز جرمانے کی رقم بچا لی ہے۔ وزیراعظم نے اس کامیابی پر حکومتی ٹیم کو مبارکباد بھی دی ہے۔