وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

74
وزیراعظم عمران خان کی بابراعظم کوآسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کلاس بلے بازی ، کیپٹن اننگ کھیلنے اور ٹیم کو میچ میں" فائٹ بیک" کرنے پرمبارکباد

اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ‏نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نےمجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں نمو کےاندازےکوحتمی شکل دیتےہوئےاس کے3.94 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا ہے۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ شرح نمو کورونا کی وباءپر قابو پاتےہوئےاختیار کی گئی ہماری معاشی پالیسیوں کی کامیابی کی عکاس ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہماری "V” (وکٹری)شکل کی معاشی بحالی زراعت، صنعت اورخدمات جیسے3 بڑےشعبوں کے درمیان توازن پر محیط ہے۔