وزیراعظم عمران خان کا پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ میں بڑی تعداد میں عوام کی شرکت پر اظہار تشکر

81
وزیراعظم عمران خان کی بابراعظم کوآسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کلاس بلے بازی ، کیپٹن اننگ کھیلنے اور ٹیم کو میچ میں" فائٹ بیک" کرنے پرمبارکباد

اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے منڈی بہائو الدین میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ میں بڑی تعداد میں عوام کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے منڈی بہائو الدین کے جلسہ کی فوٹیج بھی شیئر کی ہیں جس میں عوام کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔

واضح رہے جمعہ کو منڈی بہائو الدین میں پی ٹی آئی نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں جلسہ عام کا انعقاد کیا تھا جس سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کیا تھا۔