وزیراعظم عمران خان کا پیپلزپارٹی کے رہنما قمر الزماں کائرہ کے جواں سالہ بیٹے کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

83

اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے پیپلزپارٹی کے رہنما قمر الزماں کائرہ کے جواں سالہ بیٹے کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے جواں سالہ بیٹے کے صدمے سے دوچار والدین کیلئے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے غمزدہ والدین اور خاندان کے صبر کی دعا کی۔