وزیراعظم عمران خان کا پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمرزمان کائرہ کو ٹیلیفون، بیٹے کے انتقال پر تعزیت کی

173

اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کو پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمرزمان کائرہ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور ان کے جواں سال فرزند کے انتقال پر تعزیت کی۔ وزیر اعظم نے قمر زمان کائرہ سے ان کے بیٹے کے انتقال پر دلی دکھ اور گہرے افسوس کا اظہار کیا۔