وزیراعظم عمران خان کا چینی ہم منصب لی کی کیانگ سے ملاقات کے موقع پر ریڈ کارپٹ خیر مقدم کیا گیا

119
APP69-03 BEIJING: November 03 – Prime Minister Imran Khan and Premier Li Keqiang review Guard of Honor at the Great Hall of People. APP

بیجنگ۔03 نومبر(اے پی پی)وزیراعظم عمران خان کا چینی اپنے ہم منصب لی کی کیانگ سے ملاقات کے موقع پرعظیم عوامی ہال میں ریڈ کارپٹ خیر مقدم کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ چین کے دورے پر ہیں۔ سفید شلوار قمیض اور شیروانی میں ملبوس وزیراعظم عمران خان جب عظیم عوامی ہال پہنچے تو ان کے چینی ہم منصب لی کی کیانگ نے استقبالیہ تقریب میں ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کو اس موقع پر چینی افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا جبکہ وزیراعظم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔