وزیراعظم عمران خان کا ڈیرہ غازی خان میں ٹریفک حادثے پر اظہارافسوس

102

اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے ڈیرہ غازی خان میں ٹریفک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو اپنے بیان میں وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیاجبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ وزیراعظم نے حادثے کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔