
اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ سی پیک کے تحت مشترکہ منصوبے شروع کرنا چاہتے ہیں، آئندہ ہفتہ دورہ چین کے دوران اس حوالے سے بات چیت ہوگی۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا اور کاروبار کرنے کو آسان بنایا جائے گا۔ وہ جمعرات کو یہاں ڈیلی ۔ جے ڈبلیو گلاس مینوفیکچرنگ کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ یہ پاکستان اور چین کے نجی شعبہ کے مابین مشترکہ منصوبہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسی بڑی سیدھی اور واضح ہے۔ ہم سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں گے۔ اس سے نوجوانوں کو ملازمتیں اور روزگار کے مواقع میسر آئیں گے، بیروزگاری کم ہوگی اور خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سرمایہ کاروں اور کاروباروں کی راہ میں رکاوٹیں دور کرنا ہیں