اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کابل دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مذہبی تقریب میں دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔ منگل کو وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا بڑا شکار ہونے کے ناطے افغان بھائیوں کا دکھ سمجھتے ہیں، افغان عوام خطہ پر مسلط کی گئی جنگ کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان نے اس جنگ میں بھاری مالی و جانی نقصان اٹھایا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم پختہ اور غیر متزلزل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔