اسلام آباد ۔ 3 فروری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے گھریلو صارفین کے لئے گیس بلوں میں اضافہ کا نوٹس لے لیا۔ انہوںنے وزیر پٹرولیم کو زائد بلوں کے معاملہ کی فوری طور پر تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم آفس کی طرف سے اتوار کو جاری بیان مین کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے کہا کہ عوام پر گیس کی قیمتوں کا اضافی بوجھ ڈالنا غیر مناسب ہے۔