وزیراعظم عمران خان کو ویکسین لگنے سے پہلے انفیکشن ہو چکا تھا،اسدعمر

46

اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ ‏وزیراعظم عمران خان کو ویکسین لگنے سے پہلے انفیکشن ہو چکا تھا، وزیراعظم نے جمعہ کو کوروناوائرس کی صورتحال کے باعث جلسے منسوخ کیے، جو لوگ 2 سے 3 روز رابطے میں رہے ان کا کورونا ٹیسٹکیا جا رہاہے،

اسد عمر نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہےکہ ‏کورونا کی تیسری لہر بنیادی طور پر برطانیہ سے آئے وائرس کے باعث ہے، پہلے سے متاثرہ شخص کو دوسری بار بھی کورونا ہوسکتا ہے، وزیراعظم کو کورونا علامات ظاہر ہونےوالے دن ویکسین لگائی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقا، برازیل سے مسافروں کی آمد پر پابندی لگا رہے ہیں۔