وزیراعظم عمران خان کی آزاد خارجہ پالیسی کا محور و مرکز پاکستان کے عوام ہیں،وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب

43

اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی آزاد خارجہ پالیسی کا محور و مرکز پاکستان کے عوام ہیں،پیپلز پارٹی اور ن لیگ اپنے 10 سالہ دور اقتدار میں 400 ڈرون حملوں میں بے گناہ جانوں کے ضیاع کے ذمہ دار ہیں۔

فرخ حبیب نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے آئندہ بجٹ تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے کمی کا اعلان کردیا، اوگرا نے عالمی سطح پر بڑھتی قیمتوں کے باعث 10 روپے اضافہ کی سمری بیجھی تھی۔ فرخ حبیب نے کہاکہ بجلی کی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ کمی کردی ہے جس سے 95% بجلی کے صارفین کو 20% سے 50% تک بجلی کے بلز کم آئیں گے۔