وزیراعظم عمران خان کی اردن کے شاہ عبداﷲ دوئم ابن الحسین سے ٹیلی فون پر بات چیت

48
‏کربلامیں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے پیروکاروں نےحق وباطل کےمابین فرق اہلِ عالم پر واضح کرنےکیلئے تعداد میں خود سےکہیں بڑےدشمن سےٹکراتےہوئےجانوں کےنذرانےپیش کئے

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے اردن کے شاہ عبداﷲ دوئم ابن الحسین سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے جس میں انہوں نے بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر روشنی ڈالی۔ وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حوالہ سے بھارت کی غیر قانونی اور جابرانہ پالیسیوں کی وجہ سے نہ صرف انسانی بحران پیدا ہو گیا ہے بلکہ اس سے خطہ کے امن و سلامتی کو بھی خطرات ہیں، یکطرفہ اور فسطائی اقدامات سے بھارت متنازعہ علاقہ کی ڈیمو گرافی میں تبدیلی کی کوششیں کر رہا ہے جو کہ عالمی اقدار اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری کو بھارتی زیادتیوں کا نوٹس لینا چاہئے اور بھارتی مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کیلئے آواز بلند کرنی چاہئے۔ شاہ عبداﷲ نے کہا کہ اردن بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والی تبدیلیوں کو دیکھ رہا ہے۔ انہوں نے کشیدہ صورتحال میں کمی اور تنازعہ کشمیر کے مذاکرات کے ذریعے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اردن کشمیر کی صورتحال پر دیگر ممالک سے بھی مشاورت کرے گا۔