وزیراعظم عمران خان کی انتخابات میں تاریخی فتح حاصل کرنے پر صدر ایمومالی راحمون کو مبارکباد

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نےتاجکستان کے صدارتی انتخابات میں تاریخی فتح حاصل کرنے پر صدر ایمومالی راحمون کو مبارکباد پیش کی ہے۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان علاقائی امن، خوشحالی اور روابط میں باہم شراکت دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ان برادرانہ تعلقات میں مزید پختگی کیلئے میں صدر راحمون کے ساتھ قریبی تعلقاتِ کار …

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نےتاجکستان کے صدارتی انتخابات میں تاریخی فتح حاصل کرنے پر صدر ایمومالی راحمون کو مبارکباد پیش کی ہے۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان علاقائی امن، خوشحالی اور روابط میں باہم شراکت دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ان برادرانہ تعلقات میں مزید پختگی کیلئے میں صدر راحمون کے ساتھ قریبی تعلقاتِ کار کا خواہاں ہوں۔