وزیراعظم عمران خان کی اپنے ملائیشیئن ہم منصب ڈاکٹرمہاتیر محمد سے ملاقات

80
APP66-21 PUTRAJAYA: November 21 - Prime Minister Imran Khan meeting with Malaysian Premier Dr. Mahathir Mohamad at PM Office. APP

پتراجایہ۔ 21 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے دو روزہ سرکاری دورہ ملائیشیا کے موقع پر بدھ کو اپنے ملائیشیئن ہم منصب سے ان کے دفترمیں ملاقات کی ، ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیرمحمد کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان نے 20اور21نومبر2018ءکو ملائیشیا کا سرکاری دورہ کیا،پردانہ سکوائر ، پتراجایہ میں ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیرمحمد کے دفتر پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ استقبالیہ تقریب کے بعد وزیراعظم عمران خان نے پترا جایہ میں اپنے ملائیشیئن ہم منصب ڈاکٹرمہاتیرمحمد سے ملاقات کی ۔دونوں رہنماﺅں نے انتہائی خوشگوار ماحول میں مختلف امور پر تفصیلی اور بامعنی مذاکرات کئے۔ اس موقع پر دونوں رہنماﺅں کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اورملائیشیا نے پام آئل، زرعی مصنوعات، فوڈ ریٹیل، حلال مصنوعات، آٹو موٹیو، آٹوموٹیو پارٹس، انرجی، سائنس و ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زوردیا،ملائیشیا اورپاکستان نے مختلف اہم شعبوں میں تجارتی تعلقات کو مزید وسعت د ینے کے حوالے سے مسلسل مذاکرات کی اہمیت پر اتفاق کیا،دونوں رہنماﺅں نے بین الاقوامی سطح پر اسلامی تعلیمات کو حقیقی معنوں میں روشناس کرانے کیلئے مشترکہ کوششوں کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا،