وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر 5اگست کو بلوچستان بھر میں یوم استحصال منایا جائے گا،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری

126

کوئٹہ۔03اگست ( اے پی پی )ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر 5اگست کو بلوچستان بھر میں یوم استحصال منایا جائے گا اور مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں بڑے اجتماعات،سیمینارز اور ریلیاں منعقد ہونگی،پاکستان تحریکِ انصاف کوئٹہ سٹی گورننگ باڈی کے نو منتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں،یہ بات انھوں نے اپنی رہائش گاہ پر عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،قاسم خان سوری نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران وزیراعظم عمران خان کے وژن کو لے کر پاکستان تحریک انصاف کے لیے بہترین اثاثہ ثابت ہوں گے اور پی ٹی آئی کو کوئٹہ شہر میں مزید متحرک اور فعال جماعت بنانے میں اپنی بھرپور توانائیاں صرف کرینگے میری دعائیں نو منتخب عہدیداران کے ساتھ ہیں، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر 5اگست کو بلوچستان بھر میں یوم استحصال منایا جائے گا اور مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں بڑے اجتماعات منعقد ہونگے۔ دریں اثناءپاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے جنرل سیکڑیٹری عبد الباری بڑیچ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف ڈسٹرکٹ کوئٹہ سٹی گورننگ باڈی کے نو منتخب عہدیداران میں صدر بسم اللہ آغا،، سینیئر نائب صدر محمد عالم کاکڑ، نائب صدر عبیداللہ، نائب صدر منظور حسین ہزارہ، جنرل سیکرٹری عبدل حنان بڑیچ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری لالہ غلام محمد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری آصف خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ناصر دہوار، جوائنٹ سیکرٹری بلال اچکزئی، جوائنٹ سیکرٹری لال محمد ترین، جوائنٹ سیکرٹری کمال ترین، جوائنٹ سیکرٹری یاسر علیزئی، جوائنٹ سیکرٹری عین الدین، جوائنٹ سیکرٹری رحیم خان، فنانس سیکرٹری شبیر خان اور سیکرٹری اطلاعات اسرار احمد خان شامل ہیں۔