
کوالالمپور ۔ 21 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے بدھ کوملائیشیاءکے سلطان نظرین معزالدین شاہ سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات کوالالمپورکے شاہی محل میں ہوئی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیرخزانہ اسد عمر، سیکرٹری سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور ملائشیا میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر محمد نفیس ذکریا بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔